Friday, March 29, 2024

توہین عدالت ازخود نوٹس کیس،فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر کے پیش کرنیکاحکم

توہین عدالت ازخود نوٹس کیس،فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر کے پیش کرنیکاحکم
April 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) فیصل رضا عابدی توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کدھر ہے فیصل رضا عابدی جس نے گالیاں نکالیں۔ سپریم کورٹ میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کےخلاف توہین عدالت کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی  مگر فیصل رضا عابدی پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کہاں ہے وہ جس نے گالیاں نکالیں، کیا چینل نے پروگرام آن ایئر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا ، پروگرام چلنے کے بعد معافی مانگ لیتے ہیں ،معافی قبول  نہیں کررہے۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی اور نجی چینل کو توہین عدالت کا  نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاکہ سابق سینیٹر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 3 مئی کو ہوگی۔