Wednesday, April 24, 2024

تونسہ : حفاظتی ٹیکے لگنے سے درجن سے زائد بچوں کی حالت غیر، 2بچے جاں بحق

تونسہ : حفاظتی ٹیکے لگنے سے درجن سے زائد بچوں کی حالت غیر، 2بچے جاں بحق
June 2, 2016
ڈیرہ غازیخان (92نیوز)ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں حفاظتی ٹیکے لگنے کے بعد درجن سے زائد بچوں کی حالت غیرہوگئی جبکہ دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں متاثرہ  بچوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق   تونسہ شریف میں  حفاظتی ٹیکے لگنے سے درجن سے زائد بچوں کی خالت غیر ہوگئی جبکہ ان میں سے دو بچے اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق بچوں کو جیسے ہی ٹیلے لگائے گئے بچوں نے قے کرنی شروع کردی جبکہ ان کے بازوؤں پر بھی کالے نشان پڑگئے ہیں ۔متاثرہ بچوں کو تحصیل ہید کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں  ان کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ان متاثرہ بچوں میں سے 2بچے زندگی کی بازی ہارگئے ہیں ۔