Friday, May 10, 2024

توشہ خانہ کیس میں نوازشریف نے مفرور قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

توشہ خانہ کیس میں نوازشریف نے مفرور قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی
August 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  توشہ خانہ کیس میں نواز شریف نے مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لے لی، نواز شریف نے احتساب عدالت کے احکامات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

گزشتہ سماعت پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے پنجاب حکومت کو کہا تھا  کہ وہ ضمانت میں توسیع کا معاملہ دیکھے گی۔ ملزم کی اس عدالت کی جانب سے دی جانے والی ضمانت غیر موثر ہو چکی ہے۔ نواز شریف کی ضمانت ہے یا نہیں پہلے ہمیں یہ کلئیر کریں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا اگر آپ کی ضمانت کینسل ہے تو اس پر ملزم کا اسٹیٹس کیا ہے؟ بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔ نواز شریف کی سزا جو معطل کی تھی وہ برقرار ہے یا نہیں یہ بتائیں؟ جس پر جہانگیر جدون نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضمانت میں توسیع دی تھی لیکن ابھی آرڈر کاپی میرے پاس نہیں۔

نواز شریف ضمانت پر ہیں یا مفرور؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 اگست تک تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔