Wednesday, May 8, 2024

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کو زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کو زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی
August 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کو آصف علی زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی ۔ احتساب عدالت نے چئیرمین نیب کے گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ نیب کا مؤقف تھا نواز شریف اور زرداری نے غیر قانونی طور پر توشہ خانے سے گاڑیاں لیں۔ چئیرمین نیب نے زرداری کی تین ، نواز شریف کی ایک گاڑی منجمند کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔