Wednesday, May 1, 2024

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کا آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کا آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ
July 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردی گئی۔ آصف زرداری کی دو بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز گاڑی کی ملکیت بھی منجمد کر دی۔ نیب نے نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑی کی ملکیت بھی منجمد کر دی۔ احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ 5 اگست کو طلب کر لیا۔