Monday, May 13, 2024

توشہ خانہ ریفرنس، نیب نے عدالتی احکامات پر نوازشریف کی جائیداد، اثاثوں کی تلاش شروع کردی

توشہ خانہ ریفرنس، نیب نے عدالتی احکامات پر نوازشریف کی جائیداد، اثاثوں کی تلاش شروع کردی
September 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے عدالتی احکامات پر توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی تلاش شروع کردی۔ ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں کو خطوط ارسال کردئیے۔ مفرور ملزم کی جائیداد، گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی کھوج شروع کردی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر نوازشریف کی جائیداد سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔ سابق وزیراعظم کی لاہور میں 1550 کنال سے زائد اراضی کی دستاویز بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں چار مختلف مقامات پر زمین اور اپر مال میں جائیداد کی تصدیق کرنے کی ہدایت کردی۔ نیب نے مفرور ملزم کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر، دو ٹریکٹرز کا ریکارڈ بھی محکمہ ایکسائز سے مانگ لیا، جبکہ نجی بینک سے نوازشریف کے نام پر اکاونٹ کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ نیب کے مطابق، تمام محکموں سے ریکارڈ طلب کرکے مذید کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔