Saturday, September 21, 2024

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی طلبی کیلئے اشتہار جاری

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی طلبی کیلئے اشتہار جاری
July 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں  سابق وزیراعظم نوازشریف کے طلبی کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا، سابق وزیر اعطم کو ‏پیش ہوکر جواب جمع کروانے کیلئے 17 اگست تک کا آخری موقع، سابق صدرآصف زرداری کے ‏بھی وارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیے گئے ۔ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پرگرفتار کرکے ‏پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تحفے مہنگے پڑگئے۔ سابق صدرآصف زرداری اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی ‏مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی جب کہ  آصف ‏زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی نیب کوارسال کردیا گیا ۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کے طلبی کا ‏اشتہارجاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے ‏مفرورہیں۔

نوازشریف کے پاس عدالت میں پیش ہوکر جواب دینے کے لیے 17 اگست ‏تک کا آخری موقع ہے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کوبھیجے گئے وارنٹ گرفتاری بھی ‏میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے 50 ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ ‏گرفتاری جاری کیے گئے، اگرآصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے ‏توگرفتارکرکے پیش کیا جائے۔