Tuesday, May 14, 2024

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف نے احتساب عدالت طلبی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف نے احتساب عدالت طلبی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
August 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ نمائندہ کے ذریعے ٹرائل کا سامنا کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کردی۔ توشہ خانہ ریفرنس میں احستاب عدالت کی جانب سے طلبی کا سمن سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکٹا دیا۔ طلبی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔ الزام عائد کیا کہ قومی احتساب بیورو بلاجواز مجھے اور میرے اہلخانہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔ نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنا کر حزب اختلاف کی آواز دبانا چاہتا ہے، یورپی یونین اور ہیومن رائٹس واچ نیب کی بے بنیاد کاروائیوں کو غیرقانونی قرار دے چکی۔ سابق وزیراعظم نے موقف اپنایا کہ وہ مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری کے بعد بیرون ملک گئے، جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ احتساب عدالت کی کاروائی، اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔