Tuesday, April 23, 2024

توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر

توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر
August 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر ہو گئی ، احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت نو ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر کر دی گئی ۔ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اب مرکزی کیس کے ساتھ ہوگی،گزشتہ سماعت پر کیس ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہونے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔