Wednesday, May 8, 2024

توشہ خانہ ریفرنس ، احتساب عدالت نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ ریفرنس ، احتساب عدالت نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
June 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔ دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے  کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ کانہ گاڑیوں کے ریفرنس  کی سماعت ہوئی ، نواز شریف کی عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دفتر خارجہ  کو برطانیہ میں پاکستان سفارتخانے کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب عدالت نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔

آصف زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر دوبارہ  طلبی کے لئے نوٹس جاری کر دیا ، عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔