Saturday, April 20, 2024

توانائی منصوبےدوہزار اٹھارہ تک مکمل کرلئے جائیں گے : نوازشریف

 توانائی منصوبےدوہزار اٹھارہ تک مکمل کرلئے جائیں گے : نوازشریف
August 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ 2018 تک توانائی کے منصوبے مکمل کرلیے جائیں گے، آنے والے وقتوں میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا  کہ توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے 2018 تک لوڈشیڈنگ  پر قابو پالیا جائے گا۔آنے والے وقتوں میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔حکومت توانائی کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔ملک میں کبھی توانائی منصوبوں پر اتنی سرمایہ کاری نہیں کی گئی جتنی ہماری حکومت نے کی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت  نہ صرف بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہے بلکہ مستقبل کے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ توانائی منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ سیکرٹری پانی وبجلی  نے توانائی کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل این جی کے تین بڑبے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔ منصوبے مکمل ہونے سے 2018 تک نینشل گرڈ میں 11 ہزار 131 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ اجلاس میں اسحاق ڈار،شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف،شہباز شریف،طارق فاطمی سمیت سئینر اعلی حکام نے شرکت کی۔