Friday, May 3, 2024

توانائی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل ہمارا عزم ہے: شہباز شریف

توانائی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل ہمارا عزم ہے: شہباز شریف
May 27, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نپٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ہمارا ہر قسم توانائی بحران کے مسئلے سے نپٹنے کے لیے اٹھ رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ تمام جاری منصوبوں کو برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ کیونکہ توانائی بحران کے خاتمے کے بغیر تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں ہے۔ پنجاب حکومت نے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں اپنے وسائل سے 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگایا ہے۔ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے توانائی کے منصوبوں کو ہر حال میں مکمل کریں گے۔