Friday, April 26, 2024

تنہائی کی بہترین دوست کتاب سے ٹوٹا ناطہ بحال کرنے کیلئے انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور میں کتب میلہ

تنہائی کی بہترین دوست کتاب سے ٹوٹا ناطہ بحال کرنے کیلئے انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور میں کتب میلہ
May 18, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں نئی نسل کا کتاب سے دوستی کا رشتہ بحال کرنے کیلئے انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور میں کتب میلہ سجایا گیا۔ میلے میں کسی نے علمی پیاس بجھائی تو کسی نے ادب سے لگائو کا اظہار کیا۔ تنہائی کی بہترین دوست کتاب سے ٹوٹا ناطہ بحال کرنے کیلئے انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور میں کتب میلے کا انعقاد کیا گیا تو کتب بینی سے لگائو رکھنے والے نوجوان امڈ آئے۔ کسی نے اپنی تعلیمی ضرورت پوری کرنے کیلئے رعایتی نصابی کتب اٹھائیں تو کسی نے ادبی ذوق پورا کیا۔ طلبہ نے کتب میلے میں خوب دلچسپی لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشوں میں نہ صرف نصابی کتب رعایتی نرخوں پر مل جاتی ہیں بلکہ علم وادب کا خزانہ بھی ہاتھ لگ جاتا ہے۔ نمائش کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کتب میلوں سے سوشل میڈیا کے دور میں طلبہ اور نوجوان نسل کا کتاب سے دوستی کا رشتہ بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔