Saturday, May 18, 2024

تنو ویڈز منو ریٹرنز کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

تنو ویڈز منو ریٹرنز کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
May 6, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) کنگنا رناوت اور اداکار مادھاون اپنی فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ کی پروموشن کےلئے ممبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ شرارتوں اور مستی سے بھرپور فلم 22مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ بالی وڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم ”تنوویڈزمنوریٹرنز“ کی خاص بات اس میں اداکارہ کنگنا رناوت کا ڈبل رول ہے۔ فلم میں منو کا کردار تھری ایڈیٹس سے شہرت پانےوالے مادھاون ادا کررہے ہیں۔ بائیس مئی کو شائقین کو لوٹ پوٹ کرنے بالی وڈ فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز” سینما گھروں کا رخ کرے گی۔