Saturday, May 18, 2024

تنو ویڈز منو ریٹرنز 21کروڑ 85لاکھ کا بزنس کر کے بھارتی سینماﺅں میں کامیابی سے جاری

تنو ویڈز منو ریٹرنز 21کروڑ 85لاکھ کا بزنس کر کے بھارتی سینماﺅں میں کامیابی سے جاری
May 26, 2015
ممبئی (92نیوز) بالی وڈ فلم ”تنوویڈز منو ریٹرنز“ بھارتی سینما میں چھا گئی، فلم نے چند دنوں میں اکیس کروڑ پچاسی لاکھ کا بزنس کرلیا ہے۔ فلمی ناقدین کے مطابق ”تنوویڈز منو“ رواں ہفتے بھی سینماگھروں پر راج کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ” تنو ویڈز منو ریٹرنز“ کو بہت پسند کیا جارہاہے، ور پسندیدگی کی وجہ ہے، کنگنا رناوت کا ڈبل رول جو فلم میں رنگ بھردیتا ہے۔ بالی وڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرن“ میں شرارتوں اور قہقہوں نے فلم بینوں کے دل موہ لیے ہیں۔ فلم میں منو کا کردار ”تھری ایڈیٹس“ سے شہرت پانے والے مددھاون ادا کررہے ہیں۔