Friday, April 26, 2024

تندرست اور توانا زندگی کیلئے چہل قدمی لازمی

تندرست اور توانا زندگی کیلئے چہل قدمی لازمی
August 26, 2016
کراچی(92نیوز)صحت مند رہنا ہے تو صبح جلدی اٹھنا  ضروری ہے۔ تندرست اور توانا زندگی کے لیے روزانہ کی چہل قدمی ہر عمر کے ہر فرد کے لیے فائدہ مند ہے ۔ کہتے ہیں صبح کی   واک ایک  راز ہے ۔۔صحت مند زندگی  لمبی عمر اور خوش مزاجی  حاصل کرنے کا۔ اگر یہ واک سی ویو پر ہو تو پورا دن تروتازہ رہتا ہے لوگوں کی واک اورجاگنگ بھی صحت مند زندگی حاصل کرنے  کی کوشش ہے واک میں مصروف لوگ کہتے ہیں  کہ  صبح کی چہل قدمی  تندرستی کےساتھ ساتھ موڈبھی خوشگوارکرتی ہے۔ صبح سویرے سی ویو پر  واک کرنےوالوں کاکہناہےکہ صبح  کی آب و ہوا انسان کی صحت کے لیئے انتہائی مفید ہے۔