Sunday, September 8, 2024

تنخواہیں نہ ملنےکےخلاف احتجاج کرنےوالے اساتذہ کو پولیس نے دھودیا

تنخواہیں نہ ملنےکےخلاف احتجاج کرنےوالے اساتذہ کو پولیس نے دھودیا
September 12, 2017

کراچی (92 نیوز) تنخواہیں نہ ملنےکےخلاف احتجاج کرنےوالے اساتذہ کو پولیس نے دھودیا۔ لاٹھی چارج سے کئی ٹیچرزخمی ہوگئے کچھ کو پولیس والے موبائلوں میں ڈال کرتھانے لے گئے ۔

پولیس ایکشن کے بعدسندھ کے وزیراطلاعات مذاکرات کے لئے پہنچے اور تنخواہیں جلد اداکرنے کی یقین دہانی کروادی۔

تنخواہیں مانگنے والے اساتذہ پر پانی کی توپ چلادی۔ جوبھی سامنے آیالڑکھڑاگیا۔۔کئی ایک تو نیچے گرگئے۔

پولیس نے اس پرہی بس نہیں کیا،بلکہ اساتذہ پر لاٹھیاں بھی برسائیں۔

ڈنڈے لگنے سےکئی اساتزہ زخمی ہوگئے۔ جوزیادہ نعرے لگارہے تھے انہیں پولیس اہلکار موبائلوں میں ڈال کرتھانے لے گئے۔

بچے کچے اساتذہ نے بتایاکہ پانچ برسوں سے تنخواہیں نہیں ملیں گھروں میں فاقے ہورہےہیں۔

پولیس ایکشن ختم ہواتوسندھ کے وزیراطلاعات  ناصرحسین شاہ اساتذہ سے مذاکرات کے لئے پریس کلب پہنچ گئے۔

کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر آیاہوں،جائز مطالبات پورے کریں گے۔

اساتذہ نے کاکہاکہ حکومت کی یقین دہانی اپنی جگہ لیکن تنخواہیں ملنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔