Monday, September 16, 2024

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جامعہ کراچی کے اساتذہ سڑکوں پر آگئے

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جامعہ کراچی کے اساتذہ سڑکوں پر آگئے
August 2, 2016
کراچی(92نیوز)جامعہ کراچی کے اساتذہ تنخواہ  کی عدم ادائیگی  اوردیگر مطالبات منظورنہ ہونے کے خلاف میدان میں آگئے اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو کلاسز کا بائیکاٹ کردیا جائےگا ۔ تفصیلات کےمطابق جامعہ کراچی کےاساتذہ بھی تنخواہ اور لیوان کیشمنٹ سے محروم ہوگئے ۔ انجمن اساتذہ کےصبر کا پیمانہ لبریز ہواتو ایڈمن بلاک کو احتجاج کا مزکز بنالیا اساتذہ نے کہا کہ اگر مطالبات منظو ر نہ ہوئے تو کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔  اساتذہ کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کو طےشدہ گرانٹ اور ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی،تنخواہوں کی ادائیگی کےساتھ سالانہ گرانٹ میں سوفیصد اضافہ کیا جائے۔