Friday, April 19, 2024

تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر احتجاج کرنیوالے اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج

تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر احتجاج کرنیوالے اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج
November 24, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں 2012 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ ایک بار پھر تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر سراپا احتجاج ہو گئے۔
سندھ اسمبلی کے قریب احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس ٹوٹ پڑی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے لاٹھی چارج کیا۔
اساتذہ نے کہا کہ 2012-13 میں ان کی مستقل بھرتی کی گئی تھی مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں۔
احتجاجی مظاہرین کے سڑک بلاک کرنے پر پولیس حرکت میں آئی اور پولیس نے اساتذہ کو حراست میں لیکر آرٹلری میدان تھانے منتقل کر دیا جہاں مشتعل اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ الزام نمبر 117/2017 آرٹلری میدان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں چار اساتذہ سمیت 80 سے زائد نا معلوم مشتعل افراد کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں نامزد اساتذہ میں افضل کوریجو، ملک محمد، ظہیر بلوچ، اور ابوبکر شامل ہیں۔ حراست میں لی گئی تمام خواتین کو آئی جی سندھ کے احکامات پر رہا کر دیا گیا۔