Friday, April 19, 2024

تنخواہوں کی بندش پر زچہ و بچہ صحت پروگرام کے ملازمین کا احتجاج

تنخواہوں کی بندش پر زچہ و بچہ صحت پروگرام کے ملازمین کا احتجاج
November 29, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے زچہ و بچہ صحت پروگرام کے درجہ چہارم ملازمین نے چھ ماہ سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کرنے والے یہ  زچہ و بچہ صحت پروگرام کے ملازمین ہیں جو چھ ماہ سے تنخواہوں کی بندش اورملازمت مستقل نہ ہونے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین نے ٹائرجلا کر سڑک ٹریفک کےلئے بند کی اور دھرنا دیا۔ صوبے کے دیگر اضلاع ایبٹ آباد، بنوں سے آئے کلاس فور ملازمین نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انکی مستقلی کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے اور گزشتہ 6 مہینوں کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ کلاس فور ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھرتی ہونے والی لیڈیٰ ہیلتھ ورکرز اور دیگر عملے کو مستقل کردیا گیا لیکن ان کی ملازمت مستقل نہ کی ۔