Friday, April 26, 2024

تنخواہوں میں 7.5فیصد اضافہ نامنظور،سرکاری ملازمین کا حکومت کیخلاف احتجاج

تنخواہوں میں 7.5فیصد اضافہ نامنظور،سرکاری ملازمین کا حکومت کیخلاف احتجاج
June 9, 2015
فیصل آباد(92نیوز)سرکاری ملازمین نے بجٹ میں تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے فیصل آباد میں احتجاج کیا، احتجاج میں شریک مختلف محکموں کے ملازمین نے حکومت کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔ تفصیلات کے مطابق تپتی دھوپ میں ہائے ہائے کے یہ نعرے کوئی گرمی کی وجہ سے نہیں، بلکہ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین اپنی تنخواہیں بڑھانے کی خاطر لگا رہے ہیں، جنہوں نے جیل روڈ پر خوب احتجاج کیا، ملازمین کا غصہ تو دیکھیں پہلے سرکار کا علامتی جنازہ نکالا پھر نذرآتش کر دیا ۔ احتجاج کے نتیجے میں ٹریفک بلاک ہوگئی، جس میں پھنسے شہری مظاہرین کو بھی کوستے رہے اور حکومت کو بھی برا بھلا کہاْ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدے اور دعوے تو کچھ اور کیے تھے اور بجٹ میں کچھ اور کر دکھایا، صرف ساڑھے سات فیصد اضافہ انہیں کسی بھی صورت قبول نہیں۔ مظاہرین نے باور کرایا ہے کہ ابھی تو احتجاج شروع ہوا ہے، اگر تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو احتجاج کا رخ وفاقی دارالحکومت کی طرف ہوگا ۔