Friday, May 10, 2024

تنخواہ دار طبقے کیلئے نئے سیلری ٹیکس ریٹ کا تعین

تنخواہ دار طبقے کیلئے نئے سیلری ٹیکس ریٹ کا تعین
June 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے سیلری ٹیکس ریٹ کا تعین کردیا گیا، 6 لاکھ روپے تک سالانہ سیلری پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ نئے سیلری ٹیکس ریٹس مالی سال 2021-22 میں لاگو رہیں گے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے سیلری ٹیکس ریٹ کے مطابق 6 لاکھ تک تنخواہ وصول کرنے والے ٹیکس سے مستشنیٰ ہونگے۔ 6 تا 12 لاکھ تنخواہ پر 5 فیصد ٹیکس ہوگا۔ 12 تا 18 لاکھ پر 10 فیصد ٹیکس اور سالانہ 30 ہزار روپے ادا کرنے ہونگے۔ 18 تا 25 لاکھ سیلری پر 15 فیصد ٹیکس اور 90 ہزار روپے سالانہ ادا کرنے ہونگے۔

دستاویز کے مطابق 25 لاکھ تا 35 لاکھ پر 17 فیصد ٹیکس کے علاوہ 1 لاکھ 95 ہزار روپے سالانہ رقم ادا کرنا ہوگی۔ 35 لاکھ تا 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنے والوں کو 17.5 فیصد کے حساب سے ٹیکس اور 3 لاکھ 95 ہزار روپے سالانہ ادا کرنے ہونگے۔ 80 لاکھ تا 1 کروڑ 20 لاکھ سیلری پر 25 فیصد ٹیکس اور 13 لاکھ 45 ہزار روپے سالانہ ادا کرنے ہونگے۔ 1 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ سالانہ سیلری پر 27.5 فیصد کے علاوہ 23 لاکھ روپے 45 ہزار روپے سالانہ بھی ادا کرنے ہونگے۔

3 تا 5 کروڑ سیلری پر 30 فیصد ٹیکس کے علاوہ 72 لاکھ 95 ہزار روپے سالانہ بھی جمع کرانے ہونگے۔ 5 تا ساڑھے 7 کروڑ سالانہ تنخواہ پر 32.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ اس سلیب کے تنخواہ داروں کو 1 کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار روپے سالانہ بھی جمع کرانے ہونگے۔ ساڑھے 7 کروڑ سالانہ سے زیادہ تنخواہ پر 35 فیصد ٹیکس اور 2 کروڑ 14 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ بھی ادا کرنے ہونگے۔