Friday, March 29, 2024

تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد تک ٹیکس لاگو ہوگا

تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد تک ٹیکس لاگو ہوگا
June 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بجٹ 20-2019 میں تنخواہ دار طبقے  کے لیے ٹیکس کے11 سلیبز متعارف کرانے  جبکہ غیر تنخواہ دار روں کے لیے8 سلیبز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تنخواہ دار طبقے کی 6 لاکھ سالانہ تک کی آمد ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی ،  6 سے 12 لاکھ آمدن پر 5 فیصد، 12 سے 18 لاکھ پر 10 فیصد جبکہ 18 سے 25 لاکھ تک کی سالانہ آمد پر 15 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ سالانہ 25 لاکھ سے 35 لاکھ  پر 17.5 فیصد لگے گا ، 35 لاکھ روپے سے 50 لاکھ تک  تنخواہ وصول کرنے والوں کو 20 فیصد ٹیکس، جبکہ 50 لاکھ سے 80 لاکھ پر ٹیکس 22.5 فیصد ہو گا۔ سالانہ 80 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ تک  تنخواہ پر 25 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ   ایک کروڑ  20 لاکھ روپے سے 3 کروڑ روپے آمدن پر 27.5 فیصد  ٹیکس عائد کر نے کی تجویز ہے۔ سالانہ   3 کروڑ سے 5 کروڑ  آمدن پر 30 فیصد ٹیکس لگانے جبکہ 5 کروڑ سے 7 کروڑ 50 لاکھ  پر 32.5 اور7کروڑ 50 لاکھ  اور اس سے زائد سالانہ تنخواہ وصول کرنے والے پر 35 فیصد ٹیکس ادا کر نے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ غیر تنخواہ داروں کے لیے 4 لاکھ تک کی آمدن ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی، چار لاکھ سے 6 لاکھ تک کی آمد پر 5 فیصد ٹیکس، 6 لاکھ  سے 12 لاکھ کی آمد پر 10 فیصد ٹیکس جبکہ 12 سے 24 لاکھ کی آمد پر 15 فیصد کے حساب سے ٹیکس وصولی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ غیر تنخواہ داروں کیلئے  24 سے 30 لاکھ آمد ن پر 20 فیصد، 30 سے 40 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔ 40 سے 60 لاکھ تک آمدن پر 30 فیصد۔ 60 لاکھ اور اس سے زاہد سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔