Saturday, April 20, 2024

تنازع مقبوضہ جموں و کشمیر، جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

تنازع مقبوضہ جموں و کشمیر، جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور
December 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی "حق خودارادیت" پر پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

پاکستان نے تنازع مقبوضہ جموں و کشمیر کے تناظر میں ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی "حق خودارادیت" پر پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق قرارداد میں بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی شامل ہیں۔ قرارداد نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کی حمایت حاصل کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی نے نوآبادیاتی، غیر ملکی قبضے کے خلاف عوامی جدوجہد آزادی کو جائز قرار دیا۔ اُمید ہے کہ ہر فیصلہ اقوام متحدہ چارٹر، قراردادوں، بین الاقوامی قانون کے تحت منصفانہ ہو گا۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت، بھارتی جبر، قبضے سے آزادی کی امید ہے۔