Friday, May 17, 2024

تمباکو نوشی، پاکستان سر فہرست 15 ممالک میں شامل

تمباکو نوشی، پاکستان سر فہرست 15 ممالک میں شامل
December 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں تمباکو نوشی کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرنے والے پہلے 15 ممالک میں شامل ہوگیا۔ تمباکو نوشی کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت صحت کی جانب سے تحریری طور پرآگاہ کیا گیا کہ پاکستان میں کل 31.8 فیصد مرد،5.8 فیصد خواتین اور 19 فیصد نوجوان سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق 4.4 فیصد مرد، ایک فیصد خواتین اور 7.1 فیصد نوجوان روزانہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔