Friday, April 26, 2024

تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگادیاگیا

تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگادیاگیا
June 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بجٹ میں تمام تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں پر  اضافی ٹیکس لگادیا گیا،جائیداد کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس میں مدت میں بھی اضافہ ہوگیا،تاہم نان فائلرز پر 50لاکھ سے زائد کی جائیداد خریدنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ بجٹ میں تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگادیاگیا ۔ ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس میں ڈھائی فیصد،دو ہزار سی سی گاڑیوں پر ٹیکس میں پانچ فیصد جبکہ دوہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر ٹیکس میں ساڑھے سات فیصد اضافہ ہوگیا۔ بجٹ میں  نان فائلرز پر جائیداد خریدنے پر پابندی ختم ہوگئی،اب پچاس لاکھ سے زائد کی جائیداد بھی  خرید سکیں گے تاہم پلاٹ 10سال کے دوران فروخت کرنے پر کیپیٹل گین ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ مکان 5سال کے دوران بیچنے پر ٹیکس لگےگا ،اس سے قبل یہ ٹیکس تین سال کے دوران دیا جاتا تھا۔ اینٹوں پر17فیصد سیلز ٹیکس کم کرنے جبکہ سیمنٹ کی بوری پر3روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے، نئے وفاقی بجٹ میں ایل این جی پر بھی پانچ فیصد اضافی ڈیوٹی لگادی گئی تاہم حماد اظہر نے کمپنیوں کو یہ آفر بھی دی کہ نئے گریجویٹس کو نوکریاں دینے والوں کو ٹیکس میں ریلیف دیں گے۔