Friday, March 29, 2024

‏ تمام پروازوں کیلئے پاکستانی ائیر اسپیس کھول دی گئی ‏

‏ تمام پروازوں کیلئے پاکستانی ائیر اسپیس کھول دی گئی ‏
July 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) فضائی حدود کی بندش ختم کر دی گئی ، پاکستان نے تمام پروازوں کے لئے اپنی ائیر اسپیس کھول دی ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر کھول دی، بھارت سمیت دیگرممالک کے جہازاب پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرسکتے ہیں، فضائی حدود کھولنے کا باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا، اوورفلائی کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اور اورمچی کی پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ سول ایوی ایشن کے مطابق ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف 3 روٹس کھلے تھے، ستائیس فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔