Tuesday, April 23, 2024

تمام پاکستانی حرمین شریفین پرجان نچھاور کرنے پر تیار ہیں :آصف زرداری

تمام پاکستانی حرمین شریفین پرجان نچھاور کرنے پر تیار ہیں :آصف زرداری
April 4, 2015
نوڈیرو(92نیوز)سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اُن سے ملک کی بہتری کے لئے مشورے نہیں لئے جاتے ،ایک شخص کو اکیلے فیصلے نہیں کرنے چاہیں ،نواز شریف انہیں جیل میں چھوڑ کر چلے گئے تھے مگر وہ ہر مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ ہو نگے۔ نوڈیرو میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی حرمین شریفین پر جان نچھارو کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور اُن کے ساتھ ملکر الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ بے شہیدبھٹو نے آخری کتاب مسلمانوں کے لئے لکھی تھی جس میں شہید نے کہا تھا کہ اُن کےجانے کے بعد ہمالیہ میں خون بہے گا، آج دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں کس طرح سے خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیوجہ سےاُنہیں حکومت سے گلہ ہے۔ وہ  سسٹم کو کمزورنہیں ہونے دینگے پیپلز پارٹی نے کوڑے کھائے لیکن کسی نے معافی نامہ لکھ کر نہیں دیا۔ اگر کوئی ایسا موقع آیا تو میاں صاحب کیساتھ ہونگے میاں صاحب دیکھ لیجئے گا آپ پہلے بھی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ آصف زرداری نے  ذوالفقار بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایک شخص کی بجائے چاروں صوبوں کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔