Thursday, March 28, 2024

تمام نصابی کتابوں میں حضرت محمدؐ کے نام مبارک کے ساتھ لفظ خاتم النبین لکھنے پر قرارداد منظور

تمام نصابی کتابوں میں حضرت محمدؐ کے نام مبارک کے ساتھ لفظ خاتم النبین لکھنے پر قرارداد منظور
June 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی نے تمام نصابی کتابوں میں جہاں جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آتا ہے کے ساتھ لفظ خاتم النبین لکھنے پر متفقہ قرارداد منظور کر لی ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن نورالحسن تنویر نے ایک قرارداد کا مسودہ وزیر مملکت علی محمد خان کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایوان  یہ قرارداد منظور کرے کہ جہاں جہاں نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام آتا ہے اس کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ لازمی لکھا جائے۔ وزیرمملکت علی محمد خان نے متفقہ قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے  کہ  تمام درسی کتابوں  میں  جہاں جہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ خاتم الانیبین لکھنا، پڑھنا اور بولنا لازمی ہو گا۔ امجد نیازی نے کہا کہ آخری خطبہ میں نبی پاکؐ نے واضح کردیا تھا کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور وہ آخری نبی اور رسول  ہیں۔ ایوان نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔