Thursday, April 25, 2024

تمام معاملات کا حل خوش اسلوبی سے چاہتے ہیں، احسن اقبال

تمام معاملات کا حل خوش اسلوبی سے چاہتے ہیں، احسن اقبال
November 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال کو تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے معاملات جلد طے پانے کی امید نظر آنے لگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کا حل خوش اسلوبی سے چاہتے ہیں۔ ملک کسی ہنگامہ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی ٹھوس ثبوت اور دلیل کے بغیر وزیر قانون زاہد حامد کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔