Wednesday, April 24, 2024

تمام مسالک کے علما ایک ہی وقت اذان اور نماز پر متفق، نظام صلواۃ کا نفاذ نماز جمعہ سے ہو گا، امام کعبہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرینگے

تمام مسالک کے علما ایک ہی وقت اذان اور نماز پر متفق، نظام صلواۃ کا نفاذ نماز جمعہ سے ہو گا، امام کعبہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرینگے
May 1, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی دارالحکومت میں آج سے نظام صلواۃ پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا جس کے بعد شہر کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت اذان اور نماز ہو گی۔ امام کعبہ آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت  کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق کہ تمام مسالک کے علما نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ادا کی جائے جس کے بعد آج سے اسلام آباد کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں نماز ادا کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کےمطابق آج فیصل مسجد میں جمعہ کی نمازکےبعد نظام صلوٰة کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد یہ نظام پورے ملک میں بھی رائج کیا جائے گا۔ امام کعبہ بھی آج فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔ اس حوالے سے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔