Friday, April 26, 2024

تمام فیلڈ کمانڈر الرٹ رہیں !!! سیلاب میں پھنسے افراد کو ہرممکن امداد پہنچائی جائے: جنرل راحیل شریف

تمام فیلڈ کمانڈر الرٹ رہیں !!! سیلاب میں پھنسے افراد کو ہرممکن امداد پہنچائی جائے: جنرل راحیل شریف
July 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائے گی۔ تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے طوفانی بارشوں کے باعث دریاو¿ں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب میں پھنسے تمام افراد کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے۔ آرمی چیف نے تمام کورہیڈ کوارٹرز میں مانٹیرنگ کے نظام کی نگرانی اور تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چترال میں جاری امدادی سرگرمیوں کے دوران سولہ ٹن راشن تقسیم کیا جبکہ سیلاب میں پھنسے تہتر افراد کو ریسکیوبھی کیا ہے۔ آرمی ایوی ایشن کے دو ایم آئی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایف سی نے چترال میں متاثرہ لوگوں کےلئے سو ٹن راشن عطیہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ڈاکٹرز کی ٹیم کو چترال بھجوادیا گیا ہے۔ آرمی میڈیکل کور سیلاب سے متاثرہ علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کرے گی۔