Thursday, May 9, 2024

تمام فیصلے وفاق اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت سے ہونگے، اسد عمر

تمام فیصلے وفاق اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت سے ہونگے، اسد عمر
April 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ تمام فیصلے وفاق اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت سے ہوں گے۔ وفاقی وزیر ریونیو واقتصادی امور اسد عمر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کے بعد کیا ہوگا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی میں ہوگا، تمام فیصلے مشاورت سے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہیں قوم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ کل این سی سی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔