Thursday, April 25, 2024

تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں، سابق صدر آصف زرداری کا سیاسی رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ

تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں، سابق صدر آصف زرداری کا سیاسی رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
April 24, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میگا پروجیکٹس پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کیے بغیر معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حکومت معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرے، تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں اور اہم قومی معاملات کی نشاندہی کر کے ان کا حل تلاش کریں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اجلاس میں دوررس باتیں کی گئیں۔ انہوں نے  کہا کہ وزیراعظم اقتصادی راہداری پر اعتراض دور کرنے کیلئے پارٹیوں کو اعتماد میں لیں۔