Friday, May 17, 2024

تمام سوالوں کے جواب دوں گا ، نیب کو مطمئن کروں گا ، عثمان بزدار

تمام سوالوں کے جواب دوں گا ، نیب کو مطمئن کروں گا ، عثمان بزدار
August 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا نیب نے مجھے بطور ملزم نہیں بطور گواہ بلایا ۔ تمام سوالوں کے جواب دوں گا، نیب کو مطمئن کروں گا۔ وزیراعلی پنجاب نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری طبقے کی آسانی کیلئے سرکاری محکموں کے ون ونڈو آپریشن کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نیب کےسوالات کے جوابات دوں گا۔ وزیراعظم کی مکمل حمایت اور اعتماد حاصل ہے۔ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کے ایشوز ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اسپیشل اکنامک زون کا جلد افتتاح ہو گا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کی کورونا سمارٹ لاک ڈاون پالیسی دنیا بھر نے سراہی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دس ہزار پولیس کانسٹیبلز بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ راوی کنارے نیا شہر بنانے جارہے ہیں۔ آٹے کے حوالے سے سب سے بہتر حالات پنجاب میں ہیں۔