Monday, May 6, 2024

تمام ریٹرننگ افسران آر ایم ایس کے تحت الیکشن کمیشن کو نتائج بھیجنے کے پابند

تمام ریٹرننگ افسران آر ایم ایس کے تحت الیکشن کمیشن کو نتائج بھیجنے کے پابند
July 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات 2018 میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے استعمال کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دیں ۔ تمام ریٹرننگ افسران آر ایم ایس کے تحت الیکشن کمیشن کو نتائج بھیجنے کے پابند قرار دیئے گئے۔ اس سسٹم کے تحت نتائج نہ بھیجنے والے آر اوز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کو آر ایم ایس کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر ایم ایس کے تحت نتائج بھیجنا قانونی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر ایم ایس کے لئے تربیت یافتہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز تعینات کئے جائیں جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کیوجہ سے کسی کوتاہی کے ذمہ دار ریٹرننگ افسران ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے آر اوز کو صوبائی الیکشن کمشنرز کے ذریعے ہدایات بھجوا دیں۔