Saturday, April 20, 2024

تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی طرف ہے ، نواز شریف

تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی طرف ہے ، نواز شریف
June 30, 2018
لندن ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  ملتان میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں ، تمام توپوں کا رخ ہماری طرف ہے ،الیکشن کمیشن معاملے کا نوٹس لے ۔ لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ،  انہیں تھپڑ مارے گئے  ، ہم نے اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  ایسے اقدامات ملک کیلئے نقصان دہ ہو ں گے ، چیف الیکشن کمشنر  اور نگران وزیر اعظم معاملات کا نوٹس لیں ۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید اور پرویز رشید بھی  سابق وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔