Saturday, May 18, 2024

تمام تر توجہ مستحکم ، پرامن اور ترقی کرتے پاکستان پر مرکوز ہے ، آرمی چیف

تمام تر توجہ مستحکم ، پرامن اور ترقی کرتے پاکستان پر مرکوز ہے ، آرمی چیف
March 26, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تمام تر توجہ مستحکم ، پرامن اور ترقی کرتے پاکستان پر مرکوز ہے۔

آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چوتھی پاک ، برطانیہ استحکام کانفرنس سے خطاب کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات پر بات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جیواسٹریٹیجک صورت حال اور پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ وطن عزیز میں امن واستحکام اور روزمرہ کے معمول کی مکمل بحالی کیلئے پر عزم ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کو خطے کی  تیزتر ترقی کا زینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فیلڈ آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک  سینڈرز نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی ، سلامتی کے معاملات ، پیشہ وارانہ امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر صدر یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے استقبال کیا۔