Thursday, March 28, 2024

تمام تجربات کے باوجود ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکی، بلاول بھٹو

تمام تجربات کے باوجود ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکی، بلاول بھٹو
March 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا تمام تجربات کے باوجود ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکی۔ بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب میں کہا حکومت کو معلوم ہی نہیں تھا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیسے کرنے ہیں۔ ہمارے حکمران کمزور پوزیشن میں آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ مزدور سے پوچھیں کس طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ غریبوں کیلئے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ مشکل فیصلے تو ہر ریاست کو لینے پڑتے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم کو اپنے ماہر معیشت  کو سننے کی ضرورت ہے ۔ باہرسے آنے والوں کو اصل صورتحال کا ادارک نہیں ہے ۔ ن لیگ کی حکومت نے جو صورتحال سامنے رکھی وہ حقیقت تھی۔ ہر پارٹی کی اپنی معیشت کے حوالے سے پالیسی ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو بولے تحریک انصاف کی حکومت کے پاس الیکشن جیتنے کے لیئے کوئی پالیسی نہیں تھی۔ حکومت اور سیاست دان کنفیوزڈ ہیں ۔ عمران حکومت نے فیصلہ کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گی۔ حکومت نے دوست ممالک کی طرف زیادہ بھروسہ کیا ۔ حکومت فنانس منسٹر اور گورنر سٹیٹ بنک کو امپورٹ کرے گے تو کیا عوام کا فائدہ ہو گا؟۔ پچھلے سولہ ماہ میں انڈسٹری اور ہر طبقہ پریشان ہے ۔ ہم نے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر ڈیل کی لیکن ہم نے فیصلہ کیا تھا تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کریں گے۔