Friday, April 26, 2024

تمام اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں ،فواد چودھری ‏

تمام اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں ،فواد چودھری ‏
August 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے  کہا کہ تمام اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں ، بھارت نے انگلی دکھائی تو ہاتھ توڑ دیں گے ، مظلوم کشمیریوں  نے قربانیوں کی طویل داستان رقم کی ہے،نریندر مودی فاشسٹ نازی ازم کی نمائندگی کررہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ  دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں ، جنگ مسلط کی گئی تو آخر حد تک لڑیں گے،ب ھارت امن چاہتا ہے تو امن کیلئے کھڑے ہیں ، اگر جنگ چاہتا ہے تو جنگ کیلئےبھارت  تیار ہیں ۔

ہندو پنڈت کی آخری رسومات میں ہزاروں کشمیری مسلمانوں کی شرکت

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عالمی سفارتکاری صحیح سمت میں جارہی ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکا بہت سود مند رہا ہے، وزیراعظم اقوام متحدہ میں اہم تقریر کرنے جارہے ہیں، بھارت انگلی دکھائے گا تو ہاتھ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،فلسطین کے مسئلے میں ناکامی کے بعد کوئی اب اسلامی بلاک نہیں ہے۔ تمام اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں۔