Thursday, March 28, 2024

تمام ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کرادئیے، بلاول بھٹو

تمام ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کرادئیے، بلاول بھٹو
December 24, 2020

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی طرح نیب کے ذریعے بلیک میل نہیں کرتے۔ تمام ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کرادئیے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب صوبے حساب مانگنے لگے آپ کے پاس کچھ نہیں رہے گا۔ جن کی ناکامی کا ٹریک ریکارڈ ہے وہ ہمیں لیکچر دے رہے ہیں۔ ہم نے نالائق نااہل کو بھگانا ہے، عوامی حکومت کے آنے کے حالات بنانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی منتخب حکومت نہیں ہوتی تو وہ عوام کا نہیں سوچتی، پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبران کے سب سے پہلے استعفے میرے پاس آئے۔ ہمارے ممبران کو دباؤ میں رکھا جارہا ہے، مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ حق کے ساتھ کھڑے ہوں تو آپ قوتوں کی بات کو نہیں مانتے، پھر آپ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ مجھے ان قوتوں کا پتہ ہے جو ہمارے لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اس عمل کو بند کریں۔