Friday, April 19, 2024

تمام ادارے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

تمام ادارے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
December 14, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے پٹرولیم بحران کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا تمام ادارے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا رپورٹ کو پبلک کیا جائے ، مافیا اس رپورٹ کی روشنی میں سپلائی کو متاثر نہ کر سکے۔ پٹرول کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل آئندہ جاری رکھی جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کن کن لوگوں کے کس قانون کے تحت کارروائی ہو سکتی ہیں۔ کس کس افسر کے خلاف فوجداری اور نیب قوانین کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔ جن کمپنیز اور سرکاری افسران نے قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا ان کو کیسے جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کمیشن کے سربراہ سے وضاحت بھی طلب کر لی۔