Friday, May 3, 2024

تماشائیوں کو سٹیڈیم کے اندر سیلفیاں بنانے کی اجازت مل گئی

تماشائیوں کو سٹیڈیم کے اندر سیلفیاں بنانے کی اجازت مل گئی
March 5, 2017
لاہور (92نیوز) پی ایس ایل فائنل  کے دوران تماشائیوں کو قذافی سٹیڈیم کے اندر سیلفیاں بنانے کی اجازت مل گئی۔ سکیورٹی وجوہات پر حکام نے اس سے پہلے شائقین پر موبائل فون سٹیڈیم کے اندر لے جانے پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم اس کا متبادل حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ اب سٹیڈیم کے اندر جیمرز لگائے گئے ہیں۔ اس لئے کرکٹ کے دیوانو ! جی بھر کے سیلفیاں بنائو اور ساری دنیا کو بتا دو کہ پاکستان کھیل کے حوالے سے پرامن ملک ہے۔