Friday, March 29, 2024

تم حکمران نہیں رہے ، تمہاری رٹ ختم ، ہماری شروع ہو گئی ، مولانا فضل الرحمان

تم حکمران نہیں رہے ، تمہاری رٹ ختم ، ہماری شروع ہو گئی ، مولانا فضل الرحمان
November 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم پاکستان کے حکمران نہیں رہے ، تمہاری رٹ ختم اور ہماری شروع ہو گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لئے دو دن کی ڈیڈ لائن دینے والے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کرسی پر بیٹھنے کو حکومت نہیں کہتے ،  تم حکمران نہیں رہے ، اب عمران خان کی رٹ ختم ہو چکی  اور ہماری شروع ہو گئی ہے ،  ہماری شرفت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھاؤ ، حکومت کے خاتمے تک میدان میں رہیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک تک جانا ہماری منزل نہیں ، اب آگے اور میدان میں جائیں گے ، تحریک جہد مسلسل کا نام ہے ۔ مولانا نے حکومت کو گالم گلوچ بریگیڈ بھی قرار دیا۔