Friday, May 3, 2024

تم ایران اور دنیا کافیصلہ کرنیوالے کون ہو،ایرانی صدر کا امریکہ کے 12مطالبات پر جواب

تم ایران اور دنیا کافیصلہ کرنیوالے کون ہو،ایرانی صدر کا امریکہ کے 12مطالبات پر جواب
May 22, 2018
تہران ( 92 نیوز) امریکہ کی جانب سے 12 مطالبات پر ایرانی صدر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم ایران اور دنیا کا فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہو۔ صدر روحانی نے کہا کہ وہ زمانہ گیا جب دنیا ایسا کرتی تھی ، آج سب ممالک آزاد ہیں، انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایرانی قوم کی حمایت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔ عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد امریکا نے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کیا تھا ، جس میں وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے سامنے 12 مطالبات  رکھے تھے ، جن میں  یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع نہ کرنے کی یقین دہانی کے علاوہ شام سے ایرانی فورسز کے مکمل انخلا اور امریکی شہریوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ مائیک پومپیو نے دھمکی دی کہ اگر تہران نے اپنی داخلی اور خارجہ پاليسياں تبديل نہ کيں تو امریکا ایران پر تاريخ کی سخت ترين پابندياں عائد کردے گا، اس کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ایرانی جاسوسوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔