Thursday, May 9, 2024

تلنگانہ میں ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا، مسجد پر پتھراؤ،35گھر جلاڈالے

تلنگانہ میں ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا، مسجد پر پتھراؤ،35گھر جلاڈالے
January 14, 2020
تلنگانہ ( 92 نیوز) بھارتی ریاست تلنگانہ  میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں پر دھاوا بول دیا ،  ہندوانتہاپسندوں نےمسجدپرپتھراؤکیا اور مؤذن کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ہندوؤں کےجتھےنےمسلمانوں کے35گھربھی جلاڈالے۔ تلنگانہ  میں  حالات پرقابوپانےکیلئےفوج کی اضافی نفری طلب  کر لی گئی ، علاقے میں  انٹرنیٹ سروس بندکردی گئی، ادھرریاست کیرالہ کی حکومت متنازعہ قانون کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اقلیتوں کے اتحاد پر آر ایس ایس کے انتہاپسند غنڈے آپے سے باہر ہوگئے ، بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندو جتھے نے مسلم آبادی پر دھاوا بول دیا، مسجد اور مکانات سمیت مسلمانوں کی املاک کو نذرآتش کرڈالا ، ادھر ریاست کیرالہ کی حکومت متنازعہ قانون کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئی ،مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا نے بھارتی صورتحال کو افسوسناک قرار دے دیا۔ [caption id="attachment_261820" align="alignnone" width="500"]تلنگانہ دھاوا مسجد پر پتھراؤ ‏35گھر جلاڈالے ‏92 نیوز بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا، مسجد پر پتھراؤ،35گھر جلاڈالے[/caption] بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کےخلاف احتجاج تھم نہ سکا، پورے ملک کا چپہ چپہ اقلیتوں کے حق میں نعروں سے گونج رہا ہے ، جسے روکنے کیلئے آر ایس ایس کے تربیت یافتہ ہندو انتہاپسند بھی سرگرم ہوگئے۔ ریاست تلنگانہ کے علاقے بھینسہ میں ہندو جتھے نے مسلمانوں کے ایک اجتماع پر دھاوا بول دیا ، انتہاپسندوں نے نہ صرف مسجد پر پتھراؤ کیا بلکہ مسلمانوں کی املاک کو بھی نذر آتش کرڈالا ، اس دوران حملہ آور علاقہ مکینوں کو پاکستان جانے کا مشورہ بھی دیتے رہے ۔ بڑھتی کشیدگی کے بعد دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، پورے علاقے کو فوجی چھاؤنی بنادیا گیا ہے، جہاں انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ ریاست کیرالہ کی حکومت متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے، جہاں اس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سی اے اے بھارتی آئین اور سیکولرازم کے بنیادی اصولوں کی نفی کرتا ہے۔ عالمی سطح پر بھی سی اے اے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کہتے ہیں بھارت میں جو ہورہا ہے اس پر وہ بہت دکھی ہیں، ستیا نڈیلا کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے ہی ہے۔