Friday, April 19, 2024

تقسیم کی بات کرنیوالے خود تقسیم ہو جائیں گے ، مراد سعید

تقسیم کی بات کرنیوالے خود تقسیم ہو جائیں گے ، مراد سعید
September 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر برائے مواصلات و ڈاک مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  تقسیم کی بات کرنے والے خود  تقسیم ہو جائیں گے ۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ وفاق نہیں بچے گا،  بلاول نے بیان دیا کہ سندھو دیش بن سکتا ہے ، حالیہ بارشوں سے  کراچی میں 43 افراد جاں بحق ہو ئے ، بلاول کہتے ہیں کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے ، زیادہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے ، کراچی کچرا کنڈی بن  گیا جس کا ازالہ آپ  نے کرنا ہے ۔ مراد سعید نے  کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وفاق  نہیں بچے گا ، وفاق تو بچ جائے گا لیکن  آپ کی سیاست نہیں بچے گی ،  سیہون میں دھماکہ ہوا تو آپ کے حلقے میں اسپتال تک نہ تھا ، نہ ہی لوگوں کو اٹھانے کیلئے سٹریچر تھے۔