Friday, March 29, 2024

تقسیم پیدا کرنے کے خواہشمند ناکام ہوئے، فضل الرحمٰن، حکومت بوکھلا گئی، پرویز اشرف

تقسیم پیدا کرنے کے خواہشمند ناکام ہوئے، فضل الرحمٰن، حکومت بوکھلا گئی، پرویز اشرف
October 19, 2020
کراچی (92 نیوز) قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تقسیم پیدا کرنے کے خواہشمند ناکام ہوئے، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا واقعہ وفاقی حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حرمت اورپی ڈی ایم پر حملہ کیا گیا، جبر اور ظلم کی حکومت ہے۔ آمرانہ ذہنیت کے لوگ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ کہا کہ اسی مزار پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہلڑ بازی کی۔ بتایا جائے مدعی کون ہے؟۔ قائد پی ڈی ایم بولے کہ سندھ حکومت خود کہتی ہے وفاقی اداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، سندھ حکومت کو کٹھ پتلی حکومت نہیں کہا جاسکتا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں ،ہم سب گرفتاری پر دکھی اور شرمندہ ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اِدھر ناصر شاہ بولے ہم مریم نوازاور مولانافضل الرحمٰان سمیت پی ڈی ایم کے قائدین سے شرمندہ ہیں۔