Thursday, April 25, 2024

تفتیش کے پیسے اب افسران کی بجائے تفتیشیوں کو جائیں گے

تفتیش کے پیسے اب افسران کی بجائے تفتیشیوں کو جائیں گے
January 29, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) آئی جی پنجاب نے تفتیش  کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے  تفتیش کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد  تفتیش کے پیسے اب بڑے افسران کی جیبوں میں جانے کی بجائے تفتیشی کے اکاؤنٹ میں جائیں گے ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے تفتیش کے اخراجات کی ادائیگی کے لئے نیا اسٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا گیا ۔ آئی جی کے مطابق  مختلف کیسز میں تفتیش کے لئے اہلکاروں و افسران کو  مختلف جگہوں پر جانا پڑتا ہے ، ملزموں سے متعلق نجی گاڑیوں کا استعمال بھی کرنا  پڑتا ہے ، شواہد کی تصدیق کے لئے فرانزک کے اخراجات بھی اٹھانا پڑتے ہین ۔ شعیب دستگیر نے کہا کہ  کراس چیک سے تفتیش کے اخراجات کیا دائیگی کی جائے گی ،  چیک نمبرکاباقاعدہ رجسٹرڈ میں اندراج بھی کیاجائےگا، تمام اخراجات کےبلزبھی موصول کئےجائینگے،۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ  اخراجات کا آڈٹ اور تحقیقات بھی کی جائیں گی، تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔