Friday, May 3, 2024

تفتیش کی مد میں بجٹ کے اجرا کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی

تفتیش کی مد میں بجٹ کے اجرا کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی
July 30, 2015
کراچی(92نیوز)سپریم کورٹ نے تفتیش کی مد میں بجٹ کے اجرا کے خلاف کیس کی سماعت کل ملتوی کرتے ہوئے  آئی جی سندھ کو طلب کرلیا ۔ عدالت نے سندھ پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ بھی  غیر تسلی بخش قرار دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ  آئی جی سندھ شہر میں نہیں ہیں جس کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، کیس کی سماعت کے موقع پر سیکریٹری فنانس ،سیکرٹری داخلہ اور سندھ پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ بجٹ کی تقسیم اداروں کی تجاویز کے بعد کی جاتی ہے  جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ تفتیش اور آپریشن کی مد میں جاری بجٹ کی تقسیم کون کرتا ہے ؟ سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز آئی جی سندھ کو فراہم کئے جاتے ہیں  بجٹ کے اجرا کے لیے تجاویز بھی آئی جی سندھ کی جانب سے دی جاتی ہیں سیکریٹری خزانہ نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری داخلہ کے آفس کا کام پوسٹ آفس جیسا رہ گیا ہے۔قانون کے مطابق آئی جی سندھ کو اختیار نہیں کہ وہ بجٹ کی تقیسم کرےایڈیشنل ائی جی فنانس سندھ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ بجٹ یونٹ کی سطح پر دیئے جاتے ہیں۔ تما م یونٹس کو سہ ماہی بجٹ جاری کیا جاتا ہے ۔